103 سالہ بزرگ نے تنہائی دور کرنے کیلیے تیسری شادی کرلی

103 سالہ بزرگ نے تنہائی دور کرنے کیلیے تیسری شادی کرلی

حبیب نذر کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے ہے، انہوں نے 49 سالہ خاتون سے تیسری شادی کی
103 سالہ بزرگ نے تنہائی دور کرنے کیلیے تیسری شادی کرلی

Webdesk

|

1 Feb 2024

بھارت سے تعلق رکھنے والے 103 سالہ بزرگ حبیب نذر نے 49 سالہ خاتون سے تیسری شادی کرلی۔

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر بھوپال میں یہ شادی انجام پائی جس میں اُن کے بچوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ شادی 2023 میں ہوئی تاہم اس کی ویڈیوز دو روز کے اندر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کے بعد ایک بار پھر اس شادی کا چرچا ہوگیا۔

یہ حبیب نذر کی تیسری شادی ہے، جنہوں نے اپنی دوسری بیوی کے انتقال کے بعد شدید تنہائی کا سامنا کرنے کی وجہ سے انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میری عمر 103 سال جبکہ بیوی 49 برس کی ہے‘۔

پچھلی شادیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب نذر نے کہا کہ ’’ان کی پہلی شادی ناسک میں ہوئی تھی، اور اپنی پہلی بیوی کے انتقال کے بعد وہ لکھنؤ چلے گئے تھے جہاں ان کی دوسری شادی ہوئی‘۔

اپنی تیسری شادی دلیل دیتے ہوئے حبیب نذر نے انکشاف کیا کہ دوسری بیوی کے انتقال سے پیدا ہونے والے خلا نے انہیں ایک بار پھر شادی کرنے پر مجبور کیا کیونکہ وہ خود کو بہت تنہا محسوس کررہے تھے۔

حبیب کی دلہن فیروز جہاں نے بتایا کہ یہ اُن کی بھی دوسری شادی ہے، شادی کرنے کا فیصلہ خاندانی تعاون کی کمی کی وجہ سے ہوا ہے، اور وہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ اس کے شوہر کی صحت اچھی ہے اور ان کی صحت کا کوئی سنگین مسئلہ نہیں ہے۔

فیروز جہاں نے کہا کہ میرے شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!