1970 سے کارروائیاں کرنے والا بوڑھا ڈکیت گینگ گرفتار
ویب ڈیسک
|
26 Feb 2024
اٹلی میں پولیس نے ایک ایسے مسلح ڈکیت گینگ کے تین کارندوں گرفتار کیا ہے جو بوڑھے اور عمرہ رسیدہ ہیں، جبکہ یہ 1970 سے جرائم کررہے ہیں۔
پولیس نے کئی ماہ کی تحقیقات کے بعد اس گینگ کو گرفتار کیا جس میں شامل افراد میں سب سے بڑے کی عمر 77 سال ہے۔
ملزمان کی شناخت 77 سالہ رنیرو پولا، 70 سالہ ڈی وٹ عرف دی جرمن اور 68 سالہ سینڈور بروزو کے ناموں سے ہوئی، جسے ڈاک خانوں پر وارداتوں کے بعد شناخت کیا گیا اور پھر اُن کی گرفتاری عمل میں آئی۔
پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد مسلح ڈاکوؤں کے گینگ کے سرغنہ تھے جو روم کے ڈاک خانوں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ گینگ 6 افراد پر مشتمل ہے جس میں سے تین مفرور ہے، مفرور ملزمان میں 66 سالہ شخص ہے جو نقلی چابیاں بناتا ہے اور پھر اسی کے ذریعے واردات کی جاتی ہے، اس کے علاوہ 51 اور 56 سالہ دو ملزمان اور بھی روپوش ہیں جو سوراخ کر کے واردات کو کامیاب بنانے کا کام کرتے تھے۔
پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار افراد کا 1970 سے کریمنل ریکارڈ موجود ہے۔ مذکورہ گینگ نے حال ہی میں اسلحے کے زور پر ایک ڈاکخانے سے ایک لاکھ 95 ہزار یورو چرائے تھے۔
Comments
0 comment