58 سالہ کینیڈین دادی اماں نے طویل ترین پلانک کا ریکارڈ توڑ دیا
Webdesk
|
16 Apr 2024
البرٹا: کینیڈین سے تعلق رکھنے والی خاتون ڈونا جین وائلڈ نے طویل ترین پلانک لگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی ریٹائرڈ ہائی اسکول ٹیچر 58 سالہ ڈونا جین وائلڈ نے 4 گھنٹے 30 منٹ 11 سیکنڈ تک پلانک لگاکر سابقہ ریکارڈ کو 10 منٹ سے توڑ دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پچھلا ریکارڈ 2019 میں کینیڈا کی ہی ڈانا گلواکا نے قائم کیا تھا جو 4 گھنٹے 19 منٹ 55 سیکنڈ تھا۔
ڈونا جین وائلڈ نے گینز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میرے 12 پوتے پوتیوں نے مجھے اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے موٹیویٹ کیا۔
ڈونا جین وائلڈ کا کہنا تھا کہ مجھے اب تک یقین نہیں آرہا کہ میں یہ ریکارڈ بنا چکی ہوں، یہ سب ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
ہاتھوں اور بازوؤں کے دائمی درد میں مبتلا ڈونا جین وائلڈ نے کہا کہ 12 سال قبل کلائی کی چوٹ کے بعد انہیں پلانک لگانے کا شوق ہوا تھا یہاں تک کہ میں نے ریکارڈ توڑنے کی مشق کرتے ہوئے دن میں چھ گھنٹے تک پلانک لگایا۔
Comments
0 comment