علما کرام نے ٹی وی ڈراموں میں نکاح کو حقیقی شادیاں قرار دے دیا

علما کرام نے ٹی وی ڈراموں میں نکاح کو حقیقی شادیاں قرار دے دیا

علما کے جواب پر سوشل میڈیا صارفین اور اداکار حیران
علما کرام نے ٹی وی ڈراموں میں نکاح کو حقیقی شادیاں قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

27 Mar 2024

مذہبی اسکالرز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں اداکاروں کے درمیان ہونے والا نکاح حقیقی شادیاں ہیں۔

 ان کے اس بیان نے بہت سے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا ہے، جن میں مشہور شخصیات بھی شامل ہیں جو اکثر ایسے مناظر میں حصہ لے چکے ہیں اور اب اس کے مضمرات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

 وائرل ویڈیو کلپ گزشتہ سال 29 مارچ 2023 کو رمضان ٹرانسمیشن کا ہے۔

 مذہبی اسکالرز نے یہ بات نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران کی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ٹی وی ڈراموں میں اداکاروں کے درمیان ہونے والی نکاح کی تقریبات کو جائز نکاح قرار دیا جا سکتا ہے؟

 اس کے بعد مولوی نے جواب دیا، "ہاں، ضرور۔ اگر کسی ٹی وی ڈرامے کے سین میں دو گواہوں کے ساتھ نکاح کیا جائے، تو اسے جائز نکاح سمجھا جائے گا۔"

اس بیان نے بہت سے لوگوں کو اس بیان کے قانونی اور مذہبی مضمرات کے بارے میں حیران کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سوال کر رہے ہیں کہ ان مناظر میں جعلی شناخت استعمال کرنے والی اداکارائیں واقعی شادی شدہ کیسے ہو سکتی ہیں۔

 معروف اداکار اشنا شاہ نے کہا، "میری شوہر کے ساتھ عجیب بات چیت کا وقت آگیا ہے۔"

اداکار عمر عالم نے بھی اپنی انسٹاگرام سٹوری پر طنزیہ انداز میں لکھا، "اس منطق سے، میں نے تین نکاح کیے ہیں، ابھی چوتھے کہ جگہ کے جو اگلے ڈرامے میں ہو جائے گا۔

احسن خان نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا کہ واقعی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!