بکریوں کی آبادی روکنے کے لیے حکومت کا عجیب و غریب فیصلہ

بکریوں کی آبادی روکنے کے لیے حکومت کا عجیب و غریب فیصلہ

میئر نے بکری گود لو کے نام سے مہم متعارف کرادی
بکریوں کی آبادی روکنے کے لیے حکومت کا عجیب و غریب فیصلہ

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2024

اٹلی کی حکومت نے شہریوں کو پیش کش کی ہے کہ وہ آوارہ بکریوں کو پکڑ کر اپنی ملکیت میں لے سکتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اٹلی کے شہر ایلیکوڈی کے میئر ریکارڈو گولو نے جزیرے پر گھومنے والی آوارہ گھومنے والی بکریوں کو پکڑنے اور انہیں اپنی ملکیت میں لانے کی اجازت دے دی۔

یہ فیصلہ میئر نے اس وجہ سے کیا کہ جزیرے پر جنگلی بکریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بھی بن رہی ہے۔

میئر کے دفتر کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ جو شہری جتنی بکریاں پکڑے گا وہ انہیں گھر لے جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے مقامی حکومت نے ’بکری گود لو‘ کے نام سے ایک پروگرام بھی متعارف کرایا اور اس کا مقصد بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بکریوں کی تعداد انسانی آبادی سے چھ فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہری کو بکریاں پکڑنے کے لیے حکومت کی اجازت درکار ہوگی اور پھر وہ اسٹیمپ فیس ادا کر کے جتنی بھی چاہیے بکریاں پکڑ کر انہیں فروخت تک کرسکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!