ہالینڈ میں وائلڈ لائف پارک سے بھاگنے والابندر 5 روز بعد پکڑا گیا

ہالینڈ میں وائلڈ لائف پارک سے بھاگنے والابندر 5 روز بعد پکڑا گیا

جاپانی نسل کے مکا کیو بندر کی عمر سات سال ہے
ہالینڈ میں وائلڈ لائف پارک سے بھاگنے والابندر 5 روز بعد پکڑا گیا

Webdesk

|

2 Feb 2024

رپورٹس کے مطابق ہوشو نامی بندر 5 روز قبل وائلڈ لائف مسکن سے غائب ہوگیاتھا جسے ایک مقامی خاتون کی طرف سے اطلاع دیئے جانے پر پکڑ لیا گیا۔

اسٹیفنی نامی خاتون کے مطابق جمعرات کی صبح اپنے گارڈن میں بندر کی موجودگی اطلاع رائل زولوجیکل سوسائٹی آف اسکاٹ لینڈ کو دی۔

خاتون نے بتایا کے ان کے گارڈن میں بیٹھا بندر انہیں پریشان دکھائی دیا اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر رہیں کے وہ اندرآنا چاہ رہا ہے یا کچھ اور ایسی صورتحال میں انہوں نے اس کی موجودگی کی اطلاع زولوجیکل سوسائٹی کو دی۔

زولوجیکل انتظامیہ نے ڈرون ٹیم کی مدد سے بندر کی نگرانی جاری رکھتے ہوئے موقع ملنے پر بندر کو بیہوش کرنے کے بعد زولوجیکل سوسائٹی منتقل کردیا۔

ہیڈآف کمیونیکیشن زولوجیکل سوسائٹی ایلن بینن کا کہنا ہے کہ گمشدہ بندر کا ملنا بڑی کامیابی ہے۔ مقامی شہری کی طرف سے موصول ہونے والی کال کے بعد کامیابی حاصل ہوسکی۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!