ہیٹ ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول بنادیا گیا

ہیٹ ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول بنادیا گیا

اسکول پرنسپل کے مطابق شدیدگرمی کی وجہ سے بچوں کی حاضری میں کمی ہوگئی تھی
ہیٹ ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول بنادیا گیا

Webdesk

|

30 Apr 2024

بچوں کو گرمی اور ہیٹ ویو سے بچانے کیلئے بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک اسکول نے کلاس روم کو سوئمنگ پول میں بدل دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے بہت سے اضلاع  میں ان دنوں گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گئی ہے اور ایسے میں اسکول انتظامیہ نے اسکول کو سوئمنگ پول بنادیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرائمری اسکول میں بنائے گئے ایک مصنوعی سوئمنگ پول میں وہاں پڑھنے والے بچے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

اسکول پرنسپل کے مطابق  شدیدگرمی کی وجہ سے بچوں کی حاضری میں کمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اسکول انتظامیہ نے یہ قدم اٹھایا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!