ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور لندن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور لندن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

ایران پر حملوں کے خلاف امریکا کے 70 شہروں میں احتجاج کیا گیا
ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور لندن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے

Webdesk

|

2 Mar 2026

واشنگٹن، لندن: ایران پر حملوں کے خلاف امریکا اور لندن میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

ایران پر حملوں کے خلاف امریکا کے 70 شہروں میں احتجاج کیا گیا، نیویارک، بوسٹن، لاس اینجلس اور واشنگٹن ڈی سی میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

لندن میں بھی ایرانی شہریوں نے امریکا اور اسرائیلی حملوں کے خلاف احتجاج کیا، لندن سمیت برطانیہ کے 12 شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئی، مظاہرین نے ایرانی حکومت کے حق میں نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کی شہادت کی تصدیق کی تھی، انہیں دفتر میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید کیا گیا تھا، امریکی حملے میں ان کا بیٹا، بہو اور نواسی بھی شہید ہو گئے تھے۔

 اسرائیلی میڈیا نے ایران کے 40 سے زیادہ حکام قتل کرنے کا دعوی کیا ہے۔ایرانی کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی و اسرائیلی حملے میں اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے دفتر میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے تھے، ایرانی حکومت نے ان کی شہادت پر سات روزہ تعطیل اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!