سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا، جسے عام طور پر "بلڈ مون کہا جاتا ہے ۔
سال 2026  کا پہلا مکمل چاند گرہن کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

Webdesk

|

23 Feb 2026

کراچی: ملک بھر میں2026 کے پہلے اور واحد مکمل چاند گرہن "بلڈ مون کا نظارہ اگلے ماہ مارچ میں کیا جا سکے گا، اس دوران چاند سرخ رنگ اختیار کر لے گا۔

تفصیلات کے مطابق سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو ہوگا، جسے عام طور پر "بلڈ مون کہا جاتا ہے ۔

ناسا حکام کے مطابق اس دوران چاند کا پورا ڈسک تقریبا 12 منٹ کے لیے سرخ رنگ اختیار کر لے گا، جو دیکھنے والوں کے لیے ایک شاندار مناظر پیش کرے گا۔

یہ 2026 کا پہلا بڑا فلکیاتی مظاہرہ ہوگا اور اسے بغیر کسی خاص آلات کے محفوظ طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

گرہن شمالی اور وسطی امریکہ، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، اور پیسفک کے کچھ علاقوں میں واضح نظر آئے گا جبکہ وسطی ایشیا اور جنوبی امریکہ کے کئی حصے جزوی طور پر دیکھ سکیں گے تاہم افریقہ اور یورپ میں یہ نظر نہیں آئے گا۔

یہ گرہن 2028 تک دوبارہ نہیں ہوگا، اور صرف تقریبا2  فیصد لوگوں کو زمین پر اس گرہن کو آغاز سے اختتام تک دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ناسا حکام کے مطابق مکمل چاند گرہن دیکھنے کے لیے آنکھوں کی حفاظت کی ضرورت نہیں ہے۔ دیکھنے والے صاف اور کھلے آسمان کی طرف جائیں، اور ہائی پوائنٹ سے بہترین نظارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!