کراچی: امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی درخواست خارج

کراچی: امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی درخواست خارج

سرکاری وکیل کی درخواست کی مخالفت
کراچی: امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمے کی درخواست خارج

ویب ڈیسک

|

2 Jul 2025

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔

عدالت نے اپنے آرڈر میں واضح کیا کہ ویانا کنونشن 1961 کے تحت ریاست کے سربراہ کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔

سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بم ایران میں گرایا گیا تھا اور درخواست گزار پاکستان میں مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں، یہ درخواست سستی شہرت کے لیے بدنیتی کی بناء پر دائر کی گئی ہے۔

دوسری جانب، درخواست گزار کے وکیل نے اصرار کیا کہ درخواست قابلِ سماعت ہے اور اس سے لاکھوں پاکستانی متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کا مقصد گرفتاری نہیں بلکہ صرف مقدمے کا اندراج ہے۔ تاہم، عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کو ابتدائی سماعت پر ہی مسترد کر دیا۔

---

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!