کراچی، سندھ پولیس کا ڈی ایس پی چوری کی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں فروخت کرتے پکڑا گیا
ویب ڈیسک
|
30 May 2024
سندھ پولیس کا ڈی ایس پی چوری کی موٹر سائیکلیں فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا
شہر قائد میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے افسران چوری کی موٹر سائیکلیں فروخت کرتا ہوا پکڑا گیا۔
کراچی کے مختلف علاقوں سے شہریوں کی چوری ہونے والی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کے ذمے دار ادارے کے افسران ہی چوری شدہ موٹر سائیکلیں فروخت کرنے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
پروگرام سرعام نے اسٹنگ آپریشن کر کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ڈی ایس پی نجابت حسین کی واردات کو پکڑا۔ ڈی ایس پی نجابت حسین اے وی ایل سی ایسٹ میں تعینات ہے جس کو رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد انہیں عہدے سے برطرفی کرکے محکمہ جاتی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی ایس پی کو معطل اور کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایسے افسران کی گنجائش نہیں ہے، ایس ایس پی اے وی ایل سی معاملے کی انکوائری کررہے ہیں جس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ڈی ایس پی کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Comments
0 comment