ترکیہ کی فضائی حدود کی جانب آنیوالا ایرانی میزائل گرا دیا گیا

ترکیہ کی فضائی حدود کی جانب آنیوالا ایرانی میزائل گرا دیا گیا

اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ترکیہ کی فضائی حدود کی جانب آنیوالا ایرانی میزائل گرا دیا گیا

Webdesk

|

4 Mar 2026

انقرائ: ترکیے کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ترک فضائی حدود کی جانب آنے والے ایرانی میزائل کو نیٹو کے فضائی دفاع نے مشرقی بحیرہ روم میں تباہ کر دیا۔

ترک وزارت دفاع کے مطابق ایران سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل شام اور عراق سے گزرتے ہوئے ترک فضائی حدود کی جانب بڑھ رہا تھا۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکی اپنے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، جبکہ تمام فریقوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو تنازع کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!