عمان میں امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کو چھپ جانے کی ہدایت

عمان میں امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کو چھپ جانے کی ہدایت

اس حملے میں کسی آسٹریلوی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
عمان میں امریکی شہریوں اور سفارتی عملے کو چھپ جانے کی ہدایت

Webdesk

|

3 Mar 2026

عمان: مملکت عمان میں امریکی سفارت خانے نے اپنے عملے اور امریکی شہریوں کو حالیہ کشیدگی کے باعث پناہ لینے کی ہدایت کی اور غیر ضروری نقل و حرکت سے اگلی ہدایت تک روک دیا ہے۔

دوسری جانب دبئی کے قریب واقع المِنہاد میں آسٹریلوی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیرِ دفاع رچرڈ مارلس نے تصدیق کی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قائم المِنہاد ایئر بیس کو ایران نے ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں تمام آسٹریلوی فوجی اہلکار محفوظ ہیں۔

رچرڈ مارلس کے مطابق اس حملے میں کسی آسٹریلوی اہلکار کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

واضح رہے کہ دبئی سے تقریبا 40 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع یہ ایئر بیس طویل عرصے سے آسٹریلین ڈیفنس فورس کے لیے ایک اہم لاجسٹک اور آپریشنل مرکز کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔

آسٹریلوی فوجی 2003 سے المِنہاد سے آپریشنز انجام دے رہے ہیں، تاہم 2021 میں افغانستان سے انخلا کے بعد وہاں تعینات اہلکاروں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!