ایران امریکا جنگ، فضائی آپریشن بحال نہ ہوسکا، ایئر لائنز کو اربوں کا نقصان

ایران امریکا جنگ، فضائی آپریشن بحال نہ ہوسکا، ایئر لائنز کو اربوں کا نقصان

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 155 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ایران امریکا جنگ، فضائی آپریشن بحال نہ ہوسکا، ایئر لائنز کو اربوں کا نقصان

Webdesk

|

4 Mar 2026

دبئی: ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث فضائی آپریشن پانچویں روز بھی بحال نہ ہو سکا جبکہ ملکی و غیر ملکی ائیر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر ایئرپورٹس سے مجموعی طور پر 155 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

پروازوں کی آمد و رفت کی بحالی کے حوالے سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نے ایئرپورٹ اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کر دی۔

ایئرپورٹ اتھارٹی سیکیورٹی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دے گی۔

دبئی، شارجہ، ابو ظہبی، بحرین، جدہ، قطر، کویت، ایران اور عراق جانے والی پروازیں منسوخ ہوئیں جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جنگ کی وجہ سے پانچ روز میں پاکستان سے جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد ساڑھے 700 کے قریب پہنچ گئی۔

سعودی عرب کے دمام اور ریاض ایئرپورٹ بھی کئی گھنٹے بند رہے، دمام اور ریاض جانے والی پروازیں بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!