کرایے دار کی انوکھی حرکت، لگثری فلیٹ کو مرغی خانہ بنادیا

کرایے دار کی انوکھی حرکت، لگثری فلیٹ کو مرغی خانہ بنادیا

مالک مکان جب اپنے گھر پہنچا تو اُس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں
کرایے دار کی انوکھی حرکت، لگثری فلیٹ کو مرغی خانہ بنادیا

ویب ڈیسک

|

11 Jan 2025

چین میں ایک شخص نے کرایے پر لئے گئے پرتعیش اپارٹمنٹ کو مرغی کا ڈربہ بنا کر مالک مکان کو حیران کردیا۔

چین میں مالک مکان نے شہری کو دو سال کیلیے اپارٹمنٹ کرایے پر معاہدے کے تحت دیا اور یہ انتہائی لگثری فلیٹ تھا۔

پڑوسیوں نے کچھ عرصے کے بعد مالک مکان کو شکایت کی کہ اُن کے گھر سے مرغیوں کی بدبو آرہی ہے جبکہ بہت زیادہ شور بھی آرہا ہے۔

مالک مکان نے پہلے ان شکایات کو نظر انداز کیا مگر مسلسل یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اُس نے اپنے فلیٹ جانے کا فیصلہ کیا تاکہ صورت حال دیکھ سکے۔

چینی میڈیا کے مطابق مالک مکان کرایہ لینے جب فلیٹ پہنچا تو اُس کی کھوپڑی گھوم گئی اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ پرتعیش اپارٹمنٹ مین کوئی شخص نہیں بلکہ مرغیاں رہ رہی تھیں۔

اب یہ منظر دیکھ کر کرایے دار کو جب فون کیا تو اُس نے معذرت کی تاہم مالک مکان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اپارٹمنٹ سے سخت ناگوار بو آرہی تھی جبکہ فرش اور دیواریں بھی تباہ حال ہوچکی تھیں۔

اس صورتحال کے بعد مالک مکان نے قانونی ماہرین سے مشورہ لینا شروع کردیا ہے تاکہ وہ فلیٹ خالی کرواسکے کیونکہ ایڈوانس کی رقم سے اپارٹمنٹ میں نکلنے والا کام کروانا ممکن نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!