مرد اسکول ٹیچر کو اغوا کے بعد زبردستی شادی کرادی گئی
ویب ڈیسک
|
15 Dec 2024
ایک انوکھے واقعے میں اسکول جانے والے مرد ٹیچر کو اغوا کرنے کے بعد اسلحے کے زور پر زبردستی شادی کرادی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میں مرد ٹیچر کو اسکول جاتے ہوئے اغوا کرکے گن پوائنٹ پر زبردستی شادی کروا دی گئی ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق متاثرہ ٹیچر کی شناخت اونیش کمار کے نام سے ہوئی جس نے حال ہی میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا۔
جمعے کے روز اونیش اپنے گھر سے اسکول جارہے تھے تو انہیں دو گاڑیوں نے روکا اور ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اغوا کیا۔
ملزمان نے اونیش کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر چند گھنٹوں میں ایک لڑکی سے زبردستی اُن کی شادی کروادی۔ مسلح افراد نے دھمکی دی کہ انکار پر وہ قتل کردیں گے۔
پولیس کے مطابق اونیش کمار کو گنجن نامی لڑکی کے رشتہ داروں نے اغوا کیا کیونکہ دونوں کے چار سال سے تعلقات تھے تاہم سرکاری ملازمت ملنے کے بعد اونیش نے لڑکی سے بات کرنا چھوڑ دی تھی۔
Comments
0 comment