5 hours ago
انسٹاگرام انفلوئنسز کی پرینک شادی کر کے آسٹریلیا میں شہریت لینے کی کوشش
ویب ڈیسک
|
11 Jan 2025
اسٹریلیا میں انسٹاگرام انفلوئنسر نے شہریت حاصل کرنے کیلیے خاتون سے مذاق میں کی گئی شادی کو اصلی قرار دے دیا تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام انفلوئنسر نے مذاق مذاق میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا اور لڑکی کو بھی مدعو کیا، بعد میں انکشاف ہوا کہ لڑکا سنجیدہ تھا اور اُس نے شہریت حاصل کرنے کیلیے یہ سب کچھ کیا۔
خاتون کے مطابق ستمبر 2023 سے اُن کی لڑکے سے بات چیت شروع ہوئی اور پھر چار ماہ کے اندر دونوں نے سڈنی میں ایک جعلی شادی کی تقریب کی۔
لڑکے نے اپنے انسٹاگرام فالوورز کو بڑھانے کے لیے 'شادی کا مذاق کیا اور اس کے لیے پوری تقریب کا بھی انعقاد کیا۔
شادی کی تقریب میں لڑکی اور لڑکے نے ساری رسومات ادا کیں اور فوٹو سیشن بھی کروایا۔ اس کے دو ماہ بعد ساتھی نے انکشاف کیا کہ شادی اصلی تھی۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکے نے خاتون کو اپنی بیوی ظاہر کیا اور رہائش کی درخواست کیلیے اُس میں تصاویر کو عدالت میں بطور ثبوت پیش کیا۔
میلبرن کی ایک عدالت نے شادی کو منسوخ کر دیا، کیونکہ خاتون نے کہا کہ شادی کیلیے وہ رضامند نہیں تھی اور یہ سب کچھ اُس نے مذاق کیلیے کیا تھا۔
مزید برآں، خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے مطلوبہ شادی کے نوٹس پر دستخط نہیں کیے جو جمع کرایا گیا تھا، اور نوٹس پر دستخط اس سے بہت کم مشابہت رکھتے تھے۔
لڑکے نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے ان حالات سے اتفاق کیا تھا، لیکن جج نے خاتون کے حق میں فیصلہ دیا۔ عدالتی حکم کے بعد اکتوبر 2024 میں شادی منسوخ کر دی گئی۔
Comments
0 comment