انسٹاگرام ریلز کیوجہ سے 7 سال سے لاپتہ شوہر کا بھانڈا پھوٹ گیا

انسٹاگرام ریلز کیوجہ سے 7 سال سے لاپتہ شوہر کا بھانڈا پھوٹ گیا

خاتون انسٹاگرام پر ریلیز دیکھ رہی تھیں کہ اسی دوران ایک ویڈیو نظر آئی جس پر وہ حیران رہ گئیں
انسٹاگرام ریلز کیوجہ سے 7 سال سے لاپتہ شوہر کا بھانڈا پھوٹ گیا

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2025

کہا جاتا ہے کہ دنیا بہت چھوٹی ہے اور جدید ٹیکنالوجی نے اسے مزید سمیٹ دیا ہے۔

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا ہی دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بیوی کو اپنا سات سال سے لاپتہ شوہر، ایک انسٹاگرام ریل کے ذریعے مل گیا۔

یہ کہانی ہے جتیندر کمار کی، جس کی شادی 2017 میں شیلُو سے ہوئی۔ شادی کے بعد ایک بیٹا بھی ہوا، مگر جہیز کے مطالبات اور گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے یہ تعلق کشیدہ ہوگئے۔

ایک دن جتیندر اچانک غائب ہو گیا اور اس کی گمشدگی کی رپورٹ 2018 میں درج کرائی گئی۔ اس وقت جتیندر کے گھر والوں نے شیلُو کے رشتہ داروں پر قتل کا الزام بھی لگایا، لیکن کئی سال کی تلاش کے باوجود جتیندر کا کوئی سراغ نہ ملا۔

وقت گزرتا گیا اور شیلُو اپنی زندگی میں مصروف ہو گئی، لیکن اس کے ذہن میں اپنے شوہر کی یادیں اور اس کی گمشدگی کے سوالات باقی تھے۔

پھر ایک دن، جب وہ اپنے موبائل پر انسٹاگرام ریلز دیکھ رہی تھی، اچانک اس کی نظر ایک ویڈیو پر پڑی۔ اس ویڈیو میں ایک شخص اپنی نئی بیوی کے ساتھ لدھیانہ میں گھوم رہا تھا۔

شیلُو نے فوراً اس شخص کو پہچان لیا۔ یہ کوئی اور نہیں، بلکہ اس کا اپنا لاپتہ شوہر جتیندر کمار تھا۔ اس ریل نے نہ صرف شیلُو کو حیران کر دیا بلکہ اس کے دل میں کئی سوال بھی پیدا کر دیے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ جتیندر نے دوسری شادی کر لی ہے اور اس کے گھر والوں کو بھی اس بات کا علم تھا، مگر انہوں نے سب چھپایا۔

شیلُو نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور اس ریل کے ثبوت کے ساتھ دوبارہ تحقیقات کی درخواست کی۔ پولیس نے اب اس معاملے کو دوبارہ کھول دیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!