سر میں لگنے والی چوٹ کا انکشاف ہونے پر شہری کے پیروں تلے زمین نکل گئی

سر میں لگنے والی چوٹ کا انکشاف ہونے پر شہری کے پیروں تلے زمین نکل گئی

ڈاکٹر نے خطرناک آپریشن کیا جو کامیاب رہا
سر میں لگنے والی چوٹ کا انکشاف ہونے پر شہری کے پیروں تلے زمین نکل گئی

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2024

برازیل میں ایک شہری سر میں گولی لگنے کے بعد چار دن تک معمول کے مطابق کام انجام دیتا رہا اور واقعے کو سر کی چھوٹی چوٹ سمجھتا رہا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق برازیل میں ایک شہری جو کہ سر پر لگنے والی چوٹ کو پتھر سمجھ کر چار دن سمجھتا رہا تاہم جب وہ اسپتال پہنچا تو اُس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

ڈاکٹرز نے ایکسرے اور سٹی اسکین کے بعد مریض کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ اُس کے سر پر گولی لگی ہے جو دماغ میں پھنسی ہوئی ہے۔

برازیلین شہری میٹیوس فاسیو نے بتایا کہ وہ سال نو کے موقع پر ایک پارٹی میں شریک تھا جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا، سر پر چوٹ کے بعد خون بہتا محسوس ہوا جس پر میں سمجھا کہ یہ معمولی چوٹ ہے۔

چار روز کے دوران اکیس سالہ برازیلین شہری کا بائیاں بازو تھوڑا کمزور ہوا اور ہاتھ میں اٹھانے کی طاقت ختم ہوئی تو پھر وہ اسپتال پہنچا اور ڈاکٹر کو ساری صورت حال بتائی۔

جب ڈاکٹروں نے ان کا سی ٹی سکین کیا تو وہ حیران رہ گئے اور اس معجزے کو ان کی دوسری پیدائش قرار دیا۔ سی ٹی اسکین سے پتہ چلا کہ جو پتھر ان کے سر پر لگا وہ دراصل ایک گولی تھی جو اب ان کے سر میں پھنس ہوئی تھی۔ 

اس کے بعد ڈاکٹروں نے گولی کو نکالنے کے لیے دماغ پر ایک خطرناک سرجری کی جس میں موت تک کا خطرہ تھا تاہم آپریشن کامیاب رہا اور میٹیوس روبہ صحت ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!