اوبر کی رکشے میں سواری کا بل 7 کروڑ روپے سے زائد، شہری چکرا گیا

اوبر کی رکشے میں سواری کا بل 7 کروڑ روپے سے زائد، شہری چکرا گیا

یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے
اوبر کی رکشے میں سواری کا بل 7 کروڑ روپے سے زائد، شہری چکرا گیا

ویب ڈیسک

|

2 Apr 2024

اپنی پاکٹ فرینڈلی اور آرام دہ سواریوں کے لیے عالمی سطح پر مشہور کیب سروسز نے صارف کو ایک رائیڈ 7 کروڑ 66 لاکھ روپے کا بل بھیج دیا۔

بھارت کی ریاست نوائیڈا میں ایک صارف نے آن لائن ٹیکسی سروس اوبر منگوائی اور اپنی منزل کی طرف روانہ ہوا۔ رائیڈ جب ختم ہوئی تو شہری حیران رہ گیا۔

دیپل ٹینگوریا نامی شہری نے بتایا کہ جب اُس نے رائیڈ بک کی تو کرایہ صرف 62 روپے شو ہورہا تھا مگر جب منزل پر پہنچا تو بل 7 کروڑ 66 لاکھ روپے بنا۔

شہری کے مطابق اُس کے لیے یہ رائیڈ ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی کیونکہ رائیڈ ختم نہیں ہوئی تھی۔

اس واقعے کے حوالے سے دیپک کے دوست نے سوشل میڈیا پر ساری تفصیل بھی شیئر کی اور بتایا کہ رکشے کی سواری 7 کروڑ روپے کی پڑ گئی۔

دیپک اوبر کے آٹو ڈرائیور اشیش کے ساتھ منزل پر گئے تھے۔ کمپنی نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے مشینی غلطی قرار دے کر صارف سے معذرت کرلی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!