ایک چوہے نے ایئرلائن کا جہاز تین دن تک روک کر رکھا!
ویب ڈیسک
|
28 Feb 2024
لاہور سے سری لنکا کے دارالحکومت پہنچنے والے طیارے میں موجود چوہے نے ایک پرواز کو تین دن تک روک کر رکھا، جس کی وجہ سے ایئرلائن کو کروڑوں کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
سری لنکا کی قومی ایئرلائن کے طیارے میں چوہا نظر آیا جس کے بعد انتظامیہ نے پرواز کو معطل کیا تاہم وہ چوہا کئی گھنٹوں کی کوشش کے باوجود بھی پکڑ میں نہ آسکا۔
انتظامیہ نے مجبوری میں طیارے کو گراؤنڈ کر کے چوہے کی تلاشی کے لیے بھرپور اسٹنگ آپریشن کیا مگر عملے کو پھر بھی ناکامی کا سامنا رہا اور پھر تین روز کے بعد چوہا مردہ حالت میں جہاز کے اندر سے مل گیا۔
تین دن بعد چوہے کے مرنے پر طیارے کو اڑان کی اجازت ملی، جس کی وجہ سے ایئرلائن انتظامیہ کو تقریبا کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
طیارے کے عملے کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائے پرواز ممکن نہ تھی کہ کہ چوہے نے کہیں کوئی تار نہ کاٹ دی ہو یا کسی آلے کو نقصان نہ پہنچا دیا ہو۔
Comments
0 comment