ایک لیموں 5 لاکھ روپے میں فروخت

ایک لیموں 5 لاکھ روپے میں فروخت

یہ لیموں جس الماری سے نکلا وہ محض چالیس ڈالر میں فروخت ہوئی
ایک لیموں 5 لاکھ روپے میں فروخت

Webdesk

|

3 Feb 2024

برطانوی میں ایک پرانی الماری کی دراز سے ملنے والا لیمو 1780 امریکی ڈالر یعنی چار لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہوگیا۔

یہ لیموں کوئی عام نہیں بلکہ 285 برس پرانا بتایا گیا ہے جس کے چھلکے پر 4 نومبر 1739 کی تاریخ بھی درج تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس الماری سے یہ لیموں فروخت ہوا اُس کی قیمت فروخت صرف چالیس ڈالر مقرر کی گئی تھی۔ اس الماری کو دیکھنے ایک فوٹو گرافر آیا تھا۔

فوٹو گرافر نے جب تصاویر لینی شروع کیں تو اُسے الماری کی دراز سے ایک سوکھا ہوا لیموں ملا، جس کو جب فوٹو گرافر نے دیکھا تو وہ حیران رہ گیا۔

برطانوی شہری نے اس لیموں کی تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد محکمہ عجائبات نے اُس سے رابطہ کیا اور لیموں کو خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اس لیموں کو جب متعلقہ ادارے نے نیلامی کیلیے پیش کیا تو خیال کیا جارہا تھا کہ بہت زیادہ اس کی قیمت 100 ڈالر مل سکتی ہے مگر جب بولی کا عمل شروع ہوا تو برطانوی شہری نے قیمت بڑھاتے بڑھاتے 1780 ڈالر ریٹ لگائے جس پر بولی اُس کے نام کردی گئی۔

نیلام گھر نے اس پرانے لیموں کو فروخت کرنے کی کوشش کی اور 1780 ڈالر کی بولی لگنے پر منتظمین نے حیرت کا مظاہرہ کیا جبکہ دوسری جانب کیبنٹ محض 40 ڈالر میں فروخت ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!