عالمی کریڈٹ ایجنسی نے پاکستان کیلیے آئی ایم ایف پروگرام کو خطرہ قرار دے دیا

عالمی کریڈٹ ایجنسی نے پاکستان کیلیے آئی ایم ایف پروگرام کو خطرہ قرار دے دیا

سیاسی غیر یقینی صورت حال کے باعث آئی ایم ایف پروگرام پاکستان کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، فچ
عالمی کریڈٹ ایجنسی نے پاکستان کیلیے آئی ایم ایف پروگرام کو خطرہ قرار دے دیا

ویب ڈیسک

|

19 Feb 2024

عالمی کریڈیٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے غیر یقینی سیاسی حالات پر پاکستان کیلیے آئی ایم ایف پروگرام کو خطرہ قرار دے دیا۔

عالمی کریڈٹ ایجنسی کی جانب سے جاری پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ میں فچ نے پاکستان میں موجودہ غیر یقینی سیاسی حالات کو آئی ایم ایف پروگرام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔

فچ نے رپورٹ میں کہا کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال قرض پروگرام میں پیچیدگی کا باعث بن سکتی ہے، پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا موجودہ قرض پروگرام مارچ میں ختم ہو رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے نئی منتخب حکومت آئی ایم ایف سے فوری طور پر رابطہ کرے گی، آئی ایم ایف کے ساتھ نیا پروگرام پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کرسکتا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!