حکومت کا ٹیکس دینے والوں کو بلیو پاسپورٹ اور سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

حکومت کا ٹیکس دینے والوں کو بلیو پاسپورٹ اور سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

ٹیکس دینے والے معمار وطن ہیں انہیں خصوصی مراعات دی جائیں گی، وزیراعظم
حکومت کا ٹیکس دینے والوں کو بلیو پاسپورٹ اور سفیر کا درجہ دینے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

26 Mar 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے زیادہ ٹیکس دینے والوں کو خاص پاسپورٹ اور اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس دینے والے معمار وطن ہیں، انہیں خصوصی مراعات کے ساتھ بلیو پاسپورٹ، اعزازی سفیر کا درجہ اور آنر کارڈ بھی دیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا واحد مقصد پاکستان کے ان معماروں اور قومی ہیروز کو ایوارڈز دینا اور ان کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جنہوں نے اپنی محنت کی کمائی سے ٹیکس ادا کیا اور شبانہ روز کاوشوں سے پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافے کے لیے خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ معماران پاکستان ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت سے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزر میں اپنا لوہا منوایا، بزنس انٹرپرائزر میں نمایاں کارکردگی کی حامل خواتین اور غیر روایتی برآمدات میں کردار ادا کرنے والوں، برآمدات اور ٹیکس بڑھانے والوں کو قوم کے سامنے ایوارڈ دینا ضروری تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!