حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ مارچ تک ہوگا
ویب ڈٰیسک
|
29 Feb 2024
حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 279 روپے 75 پیسے ہوگئی۔
حکومت نے ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی قمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے 15 مارچ کی رات بارہ بجے تک ہوگا۔
Comments
0 comment