پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت کا اعلان رات بارہ بجے ہوگا
ویب ڈیسک
|
30 Apr 2024
حکومت نے مہنگائی کا سامنا کرنے والے شہریوں کو پیٹرول کی مد میں ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع نے منگل کو بتایا کہ آئندہ 15 روز (یکم تا 25 مئی) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں پانچ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے کم کرنے پر غور شروع کردیا۔
بین الاقوامی منڈی میں قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی بنیاد پر ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتی ہے۔
پچھلے دو پندرہ دنوں کے جائزوں میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 14.19 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں بالترتیب 293.94 روپے اور 290.38 روپے فی لیٹر ہیں۔
وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان 30 اپریل کی رات وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کرے گی۔
Comments
0 comment