پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی تجویز، ای سی سی آج فیصلہ کرے گی

پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی تجویز، ای سی سی آج فیصلہ کرے گی

اجلاس میں پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن بڑھانے کی تجویز، ای سی سی آج فیصلہ کرے گی

Webdesk

|

14 Aug 2026

اسلام آباد: پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی سمری آج اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت  اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے منعقد ہوگا جس میں پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کا معاملہ واحد ایجنڈے کے طور پر شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 1.34 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

واضح رہے اس وقت ڈیلرز کو پٹرولیم مصنوعات پر 8.64 روپے فی لیٹر مارجن مل رہا ہے جبکہ حکومت نے ڈیلرز کو مذاکرات میں ڈیلرز مارجن میں اضافے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!