این آئی سی وی ڈی کے ڈاکٹرز کا کاررنامہ، 12 سالہ بچے کے دل میں پیوست گولی نکال کر جان بچالی
ویب ڈیسک
|
5 Sep 2026
کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) کے ڈاکٹروں نے ایک پیچیدہ آپریشن کے دوران 12 سالہ بچے کے دل میں موجود گولی نکال کر اس کی جان بچا لی۔
ترجمان کے مطابق خضدار سے تعلق رکھنے والے بچے کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ معائنے اور ایکو کارڈیوگرافی کے بعد معلوم ہوا کہ گولی دل میں پیوست ہے، جس پر فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔
پیڈیاٹرک کارڈیک سرجن پروفیسر سہیل خان بنگش کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی سرجری کے بعد گولی کامیابی سے نکال لی۔
طبی حکام کے مطابق آپریشن کے بعد بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اس کی حالت پہلے سے بہتر بتائی جا رہی ہے۔
سرجری میں ڈاکٹر سعد بدر، ڈاکٹر عبد الستار شیخ، پروفیسر امین خواجہ اور دیگر ماہرین نے بھی حصہ لیا۔
Comments
0 comment