اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

زری مانیٹری کمیٹی نے شرح سود کے حوالے سے اعلان کردیا
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک

|

18 Mar 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں شرح سود میں کسی ردو بدل کے بغیر شرح سود 22 فیصد رکھنے کا اعلان کردیا۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے اپنے آج کے اجلاس میں پالیسی ریٹ کو 22 فیصدپر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

زری پالیسی کمیٹی نے دوران اجلاس اس بات پر اتفاق کیا کہ گزشتہ توقعات کے اعتبار سے سال 2024 کی دوسری ششماہی میں مہنگائی میں واضح طور پر کمی آنا شروع ہوئی تاہم فروری میں مہنگائی کم ہونے کے باوجود بھی اس کی شرح بلند ترین ہے اور تاحال یہ خطرات کی زد میں ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ستمبر 2025 تک مہنگائی کو 5-7 فیصد کی حدود میں لانے کے لیے موجودہ زری پالیسی موقف قائم رکھنے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ تجزیہ بھی بدستور ہدفی مالیاتی یکجائی (fiscal consolidation) اور منصوبے کے مطابق بیرونی رقوم کی بروقت آمد سے مشروط ہے۔

زری پالیسی کمیٹی نے یہ بات نوٹ کی کہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے بعد سے ہونے والی کچھ اہم پیش رفتوں کے میکرواکنامک منظرنامے کے لیے مضمرات ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!