سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

فی تولہ اور دس گرام قیمت میں معمولی اضافہ ہوا
سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ

ویب ڈیسک

|

27 Feb 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث پاکستان میں آج بھی ریٹ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 2036 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازار میں منگل کے روز بھی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے اضافے سے 2 لاکھ 15 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

 اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 85 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!