سونے کی قیمت میں آج پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ20 ڈالر کم ہو کر 4095 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
24 Oct 2025
کراچی: آج کاروباری روز کے دوران سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت آج بھی 2000 روپے کم ہو کر 4 لاکھ31 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کم ہو کر 3 لاکھ70 ہزار252 روپے ہو ئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ20 ڈالر کم ہو کر 4095 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment