ایران کا لڑائی کے دوران متعدد امریکی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے امریکی فوجی قید میں ہیں
Webdesk
|
8 Mar 2026
تہران: سیکریٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مجھے یہ اطلاع ملی ہے کئی امریکی فوجیوں کو قید کر لیا گیا ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی لاریجانی نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری لڑائی کے دوران کچھ امریکی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کتنے امریکی فوجی قید میں ہیں اور نہ ہی ان کی جانب سے امریکی فوجیوں کے گرفتار ہونے کے حالات بیان کیے گئے ہیں۔
Comments
0 comment