سونے کی قیمت میں یک دم ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
Webdesk
|
2 Mar 2024
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے خطرناک منفی اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نظر آئے۔
عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چھٹے یعنی ہفتے کے روز ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 36 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2103 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد ہفتے کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 2600 اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کے اضافے سے 2229.08روپے پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment