سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں 38ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 4308روپے ہو گئی
Webdesk
|
14 Sep 2026
ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3800روپے سستا ہونے کے بعد 4لاکھ 53 ہزار 336 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10گرام سونے کے نرخ 3258روپے کم ہو کر 3 لاکھ 88 ہزار 662 روپے ہو گئے ۔
عالمی مارکیٹ میں 38ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 4308روپے ہو گئی۔ دوسری جانب ایک تولہ چاندی کی قیمت 122روپے کم ہو کر 6802روپے پر آ گئی۔ 10 گرام چاندی 105 روپے کمی سے 5831 روپے ہوگئی ۔
Comments
0 comment