برڈ فلو پھیل گیا، ہزاروں مرغیاں، بطخیں متاثر

ویب ڈیسک
|
1 Sep 2025
ماہرین نے ایک بار پھر انکشاف کیا ہے کہ برائلر مرغیوں میں برڈ فلو پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔
یورپی ملک بلغاریہ نے ملک کے جنوبی حصے میں تین فارمز پر انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) کے پھیلاؤ کی اطلاع دی ہے۔
ورلڈ آرگنائزیشن فار اینیمل ہیلتھ (WOAH) نے پیر کو بتایا کہ ایچ 5 این 1 وائرس کا پتہ راکووسکی شہر میں تین فارمز پر چلایا گیا، جہاں کل 28,000 کے قریب مرغیاں، بطخیں موجود تھیں۔
WOAH کے مطابق، کم از کم دو فارمز بطخوں کے فارمز تھے۔
برڈ فلو کا پھیلاؤ حالیہ برسوں میں دنیا بھر میں پرندوں کے ریوڑوں کو تباہ کر چکا ہے، جس سے سپلائی میں خلل پڑا، خوراک کی قیمتیں بڑھیں اور انسانی صحت کے لیے خطرہ بڑھ گیا۔
ایچ 5 این 1 وائرس جنگلی پرندوں اور پولٹری میں مسلسل پھیل رہا ہے، جس سے مسلسل وبائیں پھوٹ رہی ہیں اور لاکھوں پرندوں کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment