فلم دی وائس آف ہند رجب نے وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

فلم دی وائس آف ہند رجب نے وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

فلم دی وائس آف ہند رجب کے ذریعے ہدایت کارہ بین ہانیہ نے فلسطینی مظلوم بچی کو خراجِ عقیدت پیش کیا
فلم دی وائس آف ہند رجب نے وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

Webdesk

|

8 Sep 2025

روم : غزہ جنگ کے حوالے سے بننے والی فلم دی وائس آف ہند رجب وینس فلم فیسٹیول میں دوسرے انعام کی حقدار قرار پائی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فلم دی وائس آف ہند رجب کے ذریعے ہدایت کارہ بین ہانیہ نے فلسطینی مظلوم بچی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اٹلی میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی یہ شاندار فلم ایک 5سالہ فلسطینی بچی کی حقیقت پر مبنی کہانی ہے، جسے اسرائیلی قابض افواج نے غزہ پر حملے کے دوران شہید کر دیا تھا۔

اس فلم کی ہدایات تنزانیہ فرانسیسی نژاد کاتر بین ہانیہ نے دی ہیں۔وائس آف ہند رجب اس فیسٹیول میں سب سے زیادہ موضوعِ بحث رہی، اسی فلم کو یہاں 23 منٹ کا اسٹینڈنگ اوویشن بھی دیا گیا تھا۔اس فلم کو وینس فلم فیسٹیول میں سلور لائن پرائز سے نوازا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!