حوثیوں کا تل ابیب میں ایئرپورٹ کو میزائل سے نشانہ بنانے کادعویٰ

حوثیوں کا تل ابیب میں ایئرپورٹ کو میزائل سے نشانہ بنانے کادعویٰ

اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔
حوثیوں کا تل ابیب میں ایئرپورٹ کو میزائل سے نشانہ بنانے کادعویٰ

Webdesk

|

30 Jul 2025

صنعا/تل ابیب : اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یمن سے اسرائیل کی جانب داغا گیا ایک میزائل مار گرایا، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بجنے لگے۔

اسرائیلی فوج کے عربی زبان میں ترجمان اویخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا یمن سے داغا گیا ایک میزائل مار گرایا گیا جس کی وجہ سے ملک کے کئی علاقوں میں سائرن بج اٹھے۔

عینی شاہدین کے مطابق بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یمنی میزائل کو روکنے کے لیے دو دفاعی میزائل داغے گئے، جن میں سے ایک اسرائیلی حیتس نظام سے جبکہ دوسرا امریکی تھاڈ نظام سے چھوڑا گیا۔

ادھر حوثیوں نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ کو ایک ہائیپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!