بیسویں صدی کی میں اتنے بچے نہیں مرے جتنے ایک ماہ کے دوران غزہ میں مر گئے، جمائما
ویب ڈیسک
|
12 Dec 2023
معروف پروڈیوسر اور عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی دنیا کو جھنجوڑ دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک پیغام میان کہا کہ غزہ میں ایک ماہ کے دوران ہزاروں بچے بمباری میں جاں بحق ہوئے، اتنے تو عراق کی 14 سالہ جنگ میں بھی نہیں ہوئے۔
انہوں نے بچوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوجی جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ غزہ کی صورت حال بہت زیادہ خراب ہے، یہاں جتنے بچے مارے گئے اُس کی مثال نہیں ملتی کیونکہ بیسویں صدی کے دوران دنیا بھر میں ہونے والی جنگوں میں بھی اتنے بچے نہیں مرے تھے۔
جمائما نے اپنی ایک اور پوسٹ میں واضح کیا کہ اسرائیل یا فلسطین کے حامی کی اصلاحات دھوکے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
Comments
0 comment