4 hours ago
امریکہ کا حزب اللہ کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان
Webdesk
|
7 Nov 2025
واشنگٹن: امریکا نے حزب اللہ کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے متعلقہ افراد منی ایکسچینج کے ذریعے ایران سے منی لانڈرنگ کے مرتکب رہے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس نے لبنانی حزب اللہ کو جنوری میں 1 ارب ڈالر منتقل کیے۔ یہ رقم مختلف منی ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے منتقل کی گئی، اس لیے ان کمپنیوں کے حکام پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ حزب اللہ نے یہ رقم نیم فوجی دستے بنانے اور لبنان میں دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کے لیے استعمال کی۔
امریکا کی وزارت خزانہ کے دہشت گردی سے نمٹنے والے فنانشل انٹیلی جنس ونگ کے انڈر سیکرٹری جان ہرلے نے بیان میں کہا کہ لبنان کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی خوشحالی کے لیے اسے استعمال کرے۔
تاہم یہ اسی صورت ممکن ہے کہ حزب اللہ سے تمام ہتھیار لے لیے جائیں اور ایران سے آنے والی حزب اللہ کے لیے فنڈنگ کا راستہ روک دیا جائے۔
Comments
0 comment