سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، چاندی کے ریٹ بڑھ گئے

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، چاندی کے ریٹ بڑھ گئے

فی تولہ کی قیمت 4 لاکھ بائیس ہزار 462 روپے پر پہنچ گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی، چاندی کے ریٹ بڑھ گئے

ویب ڈیسک

|

8 Nov 2025

عالمی مارکیٹ میں کمی کے رجحان کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ہفتہ کو مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس سے یہ 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے تک گر گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 514 روپے کم ہو کر 362,193 روپے پر بند ہوئی۔ ایک روز قبل جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 423,062 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

بین الاقوامی سطح پر، سونے کی قیمتوں میں بھی کمی آئی، اے پی جی جے ایس اے نے عالمی شرح 4,001 ڈالر فی اونس بتائی - جس میں $20 پریمیم بھی شامل ہے -

چاندی کی قیمت بھی اضافے کا رجحان رہا اور 18 روپے فی تولہ اضافے کے بعد ریٹ 5,094 روپے تک پہنچ گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!