ٹینس کے معروف کھلاڑی رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹینس کے معروف کھلاڑی رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ سچ تو یہ ہے کہ ان کے لیے کچھ برس مشکل رہے ہیں
ٹینس کے معروف کھلاڑی رافیل نڈال کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Webdesk

|

10 Oct 2024

ٹینس کی دنیا کے نامور کھلاڑی اور عالمی شہرت یافتہ رافیل نڈال نے ٹینس کے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، نڈال آئندہ ماہ نومبر میں ڈیوس کپ کے بعد انٹرنیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

انٹرنیشنل ٹینس کے حلقوں میں رافا کے نام سے معروف 38 سالہ نڈال نے اپنی ریٹائرمنٹ کی تصدیق سوشل میڈیا پر اپنے وڈیو پیغام میں کی، اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنے چاہنے والوں کو کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اب وہ پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہورہے ہیں۔

ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ سچ تو یہ ہے کہ ان کے لیے کچھ برس مشکل رہے ہیں خاص طور پر آخری دو سال،  وہ نہیں سمجھتے کہ اب وہ بھرپور ٹینس کھیل سکتے ہیں۔

نڈال اس سال نومبر میں آخری بار کورٹ میں دکھائی دیں گے جب وہ اسپین کی جانب سے مالاگا میں ہونے والے ڈیوس کپ میں شرکت کریں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!