عمران اشرف کی سابق اہلیہ طلاق کے بعد کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں
ویب ڈیسک
|
18 Dec 2023
پاکستانی اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق طلاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
کرن اشفاق نے پاڈ کاسٹ میں پہلی مرتبہ اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی شدہ زندگی میں بہت سارے مسائل تھے لیکن والدہ نے ہمیشہ انہیں گھر بسانے کے لئے کہا اور وہ اپنے والد کو کچھ بھی بتانے سے ڈرتی تھیں کیونکہ ان کی طبیعت نہایت ناساز تھی۔
کرن اشفاق نے کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں کہا کہ کچھ بھی ہو جائے برداشت کرو تمہاری اور دو بہنوں کی شادی بھی کرنی ہے. مزید کہا کہ ہمارے ملک میں طلاق صرف لڑکیوں کی ہوتی ہے، مردوں سے کوئی سوال نہیں کرتا۔
انہوں نے جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی میرے سابقہ شوہر سے کیوں نہیں پوچھتا کہ مجھے طلاق کیوں دی ؟
وہ یہ کہتے ہوئے رو پڑیں کہ جب ان کی طلاق ہوئی تو دراصل اُن کی والدہ، بہنوں، بھائیوں اور والد سب کو طلاق ہوئی کیونکہ ہمارے معاشرے میں طلاق یافتہ بیٹیوں کے گھر والوں کا جینا لوگ مشکل کر دیتے ہیں۔
Comments
0 comment