بھارت میں مسلمانوں کو رشتوں کیلیے کتنی پریشانی ہوتی ہے؟ اداکارہ ہونے کا انکشاف

بھارت میں مسلمانوں کو رشتوں کیلیے کتنی پریشانی ہوتی ہے؟ اداکارہ ہونے کا انکشاف

نوشین علی کے مطابق، سیما ٹپاریہ نے صرف ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے ان کے لیے رشتہ تلاش کرنے سے صاف انکار کر دیا
بھارت میں مسلمانوں کو رشتوں کیلیے کتنی پریشانی ہوتی ہے؟ اداکارہ ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2025

بھارت کی نامور اداکارہ نوشین علی سردار نے مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کا پردہ چاک کر دیا۔

بھارتی اداکارہ اور ماڈل نوشین علی سردار نے ایک ٹی وی شو میں انکشاف کیا ہے کہ صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے انہیں بھارت میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

یوٹیوبر سدھارتھ کنن کے شو میں 43 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ کورونا کے دوران انہوں نے شادی کے لیے مشہور میچ میکر سیما ٹپاریہ سے رابطہ کیا تھا۔

نوشین علی کے مطابق، سیما ٹپاریہ نے صرف ان کے مسلمان ہونے کی وجہ سے ان کے لیے رشتہ تلاش کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

نوشین علی نے اس واقعے کو بھارت جیسے متنوع ملک کے لیے انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سیما کو یقین دلایا تھا کہ وہ کسی بھی کیتھولک، سکھ، یا پنجابی خاندان میں شادی کے لیے تیار ہیں۔ اس کے باوجود انہیں یہ جواب ملا کہ 'ہم آپ کے لیے رشتہ نہیں ڈھونڈ سکتے کیونکہ آپ مسلمان ہیں۔'

اداکارہ کے لیے یہ بات اس لیے بھی حیران کن تھی کیونکہ خود سیما ٹپاریہ کے والد پنجابی اور والدہ ایرانی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!