فضاء علی کا اپنی ٹیم کو کھانے میں نیند کی گولیاں کھلانے کا انکشاف

فضاء علی کا اپنی ٹیم کو کھانے میں نیند کی گولیاں کھلانے کا انکشاف

میں شو کر رہی تھی، ٹاک بیک میں کوئی بات بری لگ گئی تو میرا دماغ خراب ہوگیا ۔
فضاء علی کا اپنی ٹیم کو کھانے میں نیند کی گولیاں کھلانے کا انکشاف

Webdesk

|

6 Oct 2025

کراچی : ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم والوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تو انہیں کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر کھلادی تھیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ میں شو کر رہی تھی، ٹاک بیک میں کوئی بات بری لگ گئی تو میرا دماغ خراب ہوگیا ۔

انہوں نے بتایا میں کھانا اچھا پکاتی ہوں تو سب لوگ ویسے ہی مجھ پر دبائو ڈال رہے تھے کہ پائے پکا کر لائو، پائے پکانا سب سے مشکل ہوتا ہے۔

مجھے اتنا غصہ آیا ہوا تھا، بدلا لینا تھا تو پوری رات جاگ کر پائے پکائے اور گھر میں جو ادویات ملیں، نیند کی، درد کی، کھانسی کی وہ سب اور کچھ مزید خرید کر کھانے میں ڈال دیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ صرف ٹیم کیلئے تھی لیکن سیٹ پر موجود اور لوگ بھی وہ کھانا کھانے آگئے تھے، بعد میں احساس ہوا کہ یہ کافی خطرناک مذاق تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!