فلم ڈائریکٹر کو اداکارہ یمنی زیدی کی ویڈیو پر صارفین پھٹ پڑے
ویب ڈیسک
|
28 Jan 2024
پاکستانی فلم ڈائریکٹر عاصم رضا کا یمنیٰ زیدی کو سرعام بوسہ لینا مہنگا پڑ گیا۔
فلم نایاب کے پریمیئر کے موقع پر عاصم رضا نے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی کا سب کے سامنے بوسہ لیا اور اس منظر کو کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے عاصم رضا اور یمنیٰ زیدی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خوب تنقید کی۔
انٹرنیٹ پر شئیر ہونے والی ویڈیو کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ عاصم رضا نے تقریب کے اختتام پر یمنیٰ زیدی کا بوسہ لیا اور انہیں گلے بھی لگایا۔
صارفین نے کہا کہ عاصم رضا اور یمنیٰ زیدی کو اپنے درمیان فاصلہ رکھنا چاہیے تھا، صارفین نے یہ بھی کہا کہ ان دونوں شخصیات کا یہ عمل انتہائی شرمناک ہے۔ صارفین نے یمنیٰ زیدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی شہرت اور پیسوں کی خاطر دوسری اداکاراؤں کے نقشِ قدم پر چل پڑیں۔
Comments
0 comment