مرد بھی خوبصورتی کیلیے مصنوعی طریقے اپناتے ہیں، کامیڈین ایاز سموں

1 hour ago

مرد بھی خوبصورتی کیلیے مصنوعی طریقے اپناتے ہیں، کامیڈین ایاز سموں

بوٹکس سمیت دیگر پروسیجر اب مردوں کیلیے بھی دستیاب ہیں، ایاز سموں
مرد بھی خوبصورتی کیلیے مصنوعی طریقے اپناتے ہیں، کامیڈین ایاز سموں

ویب ڈیسک

|

9 Nov 2025

پاکستانی کامیڈین اور میزبان ایاز سموں نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد اداکار بھی اپنی خوبصورتی نکھارنے کے لیے ہونٹوں کے بوٹوکس سمیت مختلف چہرے کے پروسیجرز کرواتے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ایاز سموں نے بتایا کہ آج کل کئی مرد فنکار اپنی شکل و صورت بہتر بنانے کے لیے جدید ٹریٹمنٹس کرواتے ہیں، اور ان کے نزدیک اس میں کوئی قباحت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ “اگر کوئی اداکار اپنے چہرے پر پیسہ خرچ کرتا ہے تو یہ اس کی اپنی پسند ہے۔ چہرہ اس کا اپنا ہے، فائدہ یا نقصان بھی اسی کو ہوگا، اس لیے دوسروں کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔”

ایاز سموں نے مزید کہا کہ جیسے خواتین کے لیے خوبصورتی بڑھانے کے مختلف طریقے موجود ہیں، ویسے ہی اب مردوں کے لیے بھی کئی نئے کاسمیٹک پروسیجرز عام ہو گئے ہیں۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے خود ابھی تک مصنوعی طریقوں سے خوبصورتی بڑھانے کی کوشش نہیں کی۔

پروگرام کے دوران کامیڈین نے بھارتی فنکار کپل شرما کی تعریف بھی کی اور کہا کہ کپل ایک باصلاحیت شخص ہیں، وہ اپنی ٹی وی میزبانی سے اتنا کما لیتے ہیں کہ انہیں کسی دوسرے میدان میں کام کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!