رمضان ٹرانسمیشنز میں سنسنی خیزی کی اصل وجہ کیا ہے؟ مایا خان نے خاموشی توڑ دی

رمضان ٹرانسمیشنز میں سنسنی خیزی کی اصل وجہ کیا ہے؟ مایا خان نے خاموشی توڑ دی

پاکستان میں اداکاروں کو ویسے بھی مناسب معاوضہ نہیں ملتا
رمضان ٹرانسمیشنز میں سنسنی خیزی کی اصل وجہ کیا ہے؟ مایا خان نے خاموشی توڑ دی

Webdesk

|

6 Mar 2026

کراچی: معروف میزبان و اداکارہ مایا خان نے رمضان ٹرانسمیشنز میں بڑھتی ہوئی سنسنی خیزی پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس رجحان کے پیچھے اصل وجہ بھاری بجٹ اور ریٹنگ کی دوڑ ہے۔

مایا خان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے رمضان سپیشل شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے رمضان ٹرانسمیشنز میں سنسنی خیزی کے بڑھتے رجحان پر کھل کر گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران مایا خان نے کہا کہ وہ اس معاملے پر سچ بات کریں گی، سنسنی خیزی پیدا کرنے کے لیے چینلز کی جانب سے اچھے خاصے بجٹ دیے جاتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ویوز اور سرخیاں حاصل کی جا سکیں۔

 ایک میزبان کی اصل پہچان اس کے پروفیشنلزم سے ہوتی ہے تاہم اب اداکار بھی رمضان شوز میزبانی کر رہے ہیں اور انہیں باقاعدہ ایسے مواد کے لیے بجٹ دیا جاتا ہے جو توجہ حاصل کرے۔

مایا خان نے کہا کہ پاکستان میں اداکاروں کو ویسے بھی مناسب معاوضہ نہیں ملتا اور ڈراموں کے ری رنز پر انہیں رائلٹی بھی نہیں دی جاتی، جس کی وجہ سے کئی فنکار ایسے شوز کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ اداکاروں کو بہتر مواقع اور مناسب معاوضہ ملے تاکہ انہیں سنسنی خیزی کا سہارا نہ لینا پڑے۔

اس موقع پر انہوں نے اداکارہ وینا ملک کے ایک پرانے رمضان شو کے وائرل استغفار کلپ پر بھی اظہار خیال کیا، مایا خان نے کہا کہ وہ وینا ملک کا دفاع نہیں کر رہیں لیکن سوال یہ بھی ہے کہ کیا اس معاملے میں صرف وہی ذمہ دار تھیں؟

پروڈیوسرز جو بیک گرانڈ میں ہدایات دے رہے ہوتے ہیں، ان کی ذمہ داری کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مان لیا جائے کہ وینا ملک اس وقت بہت مقبول تھیں لیکن اس کے باوجود ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم سب سے غلطیاں ہو جاتی ہیں اور بعد میں ان پر شرمندگی بھی ہوتی ہے تاہم جو کچھ ہوا اسے نہیں ہونا چاہیے تھا اور جس نے بھی ایسا کروایا اس کی ذمہ داری بنتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!