17 رمضان، بدر کے میدان میں مسلمانوں کی تاریخی فتح کا دن

17 رمضان، بدر کے میدان میں مسلمانوں کی تاریخی فتح کا دن

اللہ رب العزت نے غزوہ بدر کو یوم الفرقان کا نام دیا ہے
17 رمضان، بدر کے میدان میں مسلمانوں کی تاریخی فتح کا دن

ویب ڈیسک

|

28 Mar 2024

رمضان المبارک کی 17 تاریخ کو سنہ تین ہجری میں بدر کے میدان میں 313 مسلمانوں نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی کمانڈ میں ہزاروں کفار کو رب کی مدد سے شکست فاش دی۔

تفصیلات کے مطابق سنہ تین ھجری سترہ رمضان المبارک بدر کے مقام پر اسلامی تاریخ کا اہم اور یادگار دن بنا، جہاں اسلام اور کفر کے درمیان پہلی فیصلہ کن جنگ لڑی گئی، جس میں کفار کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں مل گیا۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق غزوہ بدر کو دیگر جنگوں پر کئی اعتبار سے فوقیت حاصل ہے، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے بدر کو فیصل کن معرکہ قرار دیا جبکہ رب کعبہ نے اس جنگ کے حوالے سے یوم الفرقان کا نام دیا۔

سورہ الانفال

” جو ہم نے اپنے( برگزیدہ) بندے پر ( حق وباطل کے درمیان) فیصلے کے دن نازل فرمائی وہ دن (جب بدر میں مومنوں اور کافروں کے) دونوں لشکر باہم متصادم ہوئے تھے۔‘‘

کفار مکہ نے تیرہ سال تک محمد رسول اللہ صلی علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے مگر مسلمانوں کا جذبہ ایمانی کم نہ ہوا، ان کا خیال تھا کہ مُٹھی بھر یہ بے سرو سامان ہیں اور اُن کی جنگی طاقت و تیاری بھرپور ہے۔

کفار کا خیال تھا کہ محض 313 مسلمان ڈھیر ہوجائیں گے اور پھر اسلام کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا مگر قدرت کو کچھ اور منظور تھا۔ 

صرف تین سو تیرہ مسلمانوں نے کفار کے دو گنے لشکر سے مقابلہ کیا اورایسی فتح پائی کہ اسلام کا بول بالا ہوگیا۔

ہر سال 17 رمضان کو مسلمان غزوہ بدر اور فتح مکہ کو یاد کر کے اپنے ایمان کو تازہ کرتے اور جہاد کا عہد کرتے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!