ملک کے بیشترحصوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
Webdesk
|
6 Mar 2026
کراچی: رمضان المبارک کے دوران بالائی علاقوں میں کچھ روزے ٹھنڈے رہنے کی پیشگوئی جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کا زور جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کردیا۔ مقدس ماہ رمضان کا ڈیڑھ عشرہ بارش کے بغیر گزر گیا، درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت بدستور بڑھے گی البتہ بالائی علاقوں میں کالی گھٹائیں چھانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ڈی ڈی میٹ عرفان ورک نے بتایا کہ آنے والے چند دنوں میں ہم یہی توقع کر رہے ہیں کہ بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا ۔مغربی ہوائوں کا ایک سلسلہ بھی متوقع ہے جیسے ہی اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا وہ بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا ۔
بڑھتے درجہ حرارت کے پیش نظر سندھ میں رواں ماہ ہیٹ ویو آنے کا انتباہ بھی کردیا گیا۔
عرفان ورک نے کہا کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا ہے بعض علاقوں میں اگر یہ 40 ہوا تو ہیٹ ویوو کا اندیشہ رہے گا۔
گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں پارہ چڑھنے کی صورت میں برفانی جھیلیں پھٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment