راحت فتح علی خان کو غلطی کا احساس، معافی کی ویڈیو سامنے آگئی
Webdesk
|
31 Jan 2024
معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان نے حال ہی میں اپنی وائرل ہونے والی ویڈیو پر تمام پاکستانیوں، خاندان اور دوستوں سے معافی مانگ لی۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ نو ماہ پہلے کی ویڈیو ہے جو وائرل کی گئی۔ مگر اس رویے پر مداحوں کے دل دکھے ہیں جس پر میں سب سے معافی مانگتا ہوں۔
راحت فتح علی خان نے کہا کہ ’کچھ ناقدین اور مخالفین کی وجہ سے مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا اور جن لوگوں نے میرا بائیکاٹ کیا وہ بھی محبت میں کیا مگر میں اُن سے معافی مانگتا ہوں‘۔
معروف گلوکار نے کہا کہ انہوں نے خود سے یہ ویڈیوز بنائی ہوئی ہیں، میں اپنی گائیکی کے سلسلے کو جاری رکھوں گا اور میوزک انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگوں سے بھی معافی چاہتا ہوں،
انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ میں ان سب سے پہلے اپنے اللہ سے معافی مانگتا ہوں۔
Comments
0 comment